Khuda Insan Aur Akhlak – Salahuddin Shabbir

100.00

’خدا، انسان اور اخلاق‘

محترم صلاح الدین شبیر کی تالیف کردہ یہ کتاب ایک اخلاقیات جیسے اہم موضوع پر طلبہ اور نوجوانوں کو پیشِ نظر رکھ کر تیار کی گئی ہے۔ اس کتاب میں موضوع کی وسعت اور جامعیت کا لحاظ کرنے کے ساتھ ساتھ جدید اذہان میں ابھرنے والے سوالات: انسان کا مقصدِ وجود، اس کی پیدائش، اس کا خالق، زندگی، موت اور مابعدِ موت وغیرہ پر معاصر زبان میں سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔

محترم صلاح الدین شبیر صاحب کا شمار تحریکِ اسلامی کے قد آور رہنماؤں میں ہوتا ہے ۔ وہ ایک سرگرم علمی شخصیت ہونے کہ ساتھ ساتھ وسیع زمینی تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ یہ امتیازی خصوصیت آپ کے رشحاتِ قلم میں بھی جھلکتی ہے۔ اس کتاب کی تیاری میں آپ نے اس بات کو ملحوظ رکھا ہےکہ اسلوب سہل ، زبان عام فہم اور بیان رواں رہے تاکہ نوجوان قارئیں کے لیے اخلاقیات جیسا ثقیل ،لیکن اہم موضوع قابلِ فہم اور دلچسپ رہے۔

امید ہے کہ یہ کتاب سفر ِزندگی میں طلبہ کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔ ان شاء اللہ

Category:
Weight 0.50 kg

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Khuda Insan Aur Akhlak – Salahuddin Shabbir”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top